اسٹیٹ لائف آفیسرز لاہور زون کے انتخابات میں آج کانٹے دار مقابلہ ہو گا

اسٹیٹ لائف آفیسرز لاہور زون کے انتخابات میں آج کانٹے دار مقابلہ ہو گا

  

لاہور(پ ر) اسٹیٹ لائف آفیسرز ایسوسی ایشن لاہور زونز کے انتخابات میں آفیسرز فورم کی یقینی کامیابی کی امید وابستہ ہو گئی آفیسرز فورم کے پینل چیف عبدالباسط قریشی، جمیل احمد، چیئرمین ڈاکٹر سجاد زیدی اور جنرل سیکرٹری خواجہ ندیم پرویز کی زیر قیادت گروپ کی کامیابی کے واضح امکانات پر اسٹیٹ لائف کے افسران کا کہنا ہے کہ بنیادی تنخواہوں میں 85فیصد اضافے کے بعد قیادت کی تبدیلی کا سوچنا ہی مناسب نہیں ہے لہٰذا آفیسرز فورم ہی 2014-2015ءکیلئے منتخب ہونا چاہئے اور ان کی جیت کے امکانات بھی تنخواہوں میں تاریخی اضافے کے بعد واضح ہیں آفیسرز فورم کے مطابق جس طرح 2013ءمیں 85فیصد اضافہ کروایا گیا اسی طرح منشور کے مطابق 2014-15میں بھی پوری کوشش کی جائیگی کہ آفیسرز کیلئے زیادہ سے زیادہ مراعات حاصل کی جائیں دوسری طرف یونٹی پینل گروپ پہلی دفعہ مدمقابل آیا ہے ان کے سرپرست اعلیٰ شکیل انصاری، داﺅد ناصر، چیئرمین شاہد جمال اور جنرل سیکرٹری عبدالرزاق رانجھا بھی جیت کی کوششوں کیلئے سرگرم ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -