حمام کے کنکشن سے کیٹرنگ کمپنی میں گیس چوری پکڑی گئی

حمام کے کنکشن سے کیٹرنگ کمپنی میں گیس چوری پکڑی گئی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے بجلی و گیس چوری نے پلاٹ نمبر31 دلاور روڈ سلیم پارک میں ادریس کیٹرنگ کمپنی پر چھاپہ ماراضلعی انتظامیہ اور سوئی گیس حکام نے کارروائی کی ٹا سک فورس کی ٹیم نے کارروائی کے دوران کیٹرنگ کمپنی سے گیس چوری پکڑ لی حمام کے کنکشن سے گیس چوری کی جارہی تھی ٹاسک فورس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کا میٹر اتار کر مزید کارروائی کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا ڈی سی او لاہورڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس چوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈا ؤن جا ری ہے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ بجلی و گیس چوری کی اطلاع ڈی سی او آفس میں دیں تا کہ کارروائی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -