آصف زرداری نے صبر کی سیاست کی،راجہ عامر خان

آصف زرداری نے صبر کی سیاست کی،راجہ عامر خان

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر خان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب ہنگاموں اور احتجاجوں کا گڑھ بن چکا ہے آئے دن پنجاب حکومت کے خلاف لوگوں کے احتجاج معمول بن چکے ہیں لیکن پنجاب کے حکمران اس طرف توجہ نہیں دے رہے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے 5 سال جبر کی نہیں صبر کی سیاست کی ہے، مسلم لیگ ن آج پھر اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام کو تنگ کر رہی ہے پاکستان پیپلزپارٹی شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹوکے ویژن کے مطابق قومی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو پس پشت ڈال دیا ہے اور عوام درپیش دہشت گردی اور دیگر مسائل سے تنگ آ چکے ہیں، ملکی مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور اداروںکو مضبوط کرنے کےلئے اپنا کردارادا کیا ہے اور پیپلز پارٹی پاکستان میں تمام مسائل کے حل اور جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کی خواہاں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو سیاسی انتقام کی حامی نہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو محور بنایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -