تجاوزات کے خلافکریک ڈاؤن جاری،سرکاری اراضی واگزار

تجاوزات کے خلافکریک ڈاؤن جاری،سرکاری اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر (جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لا ہورکا شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کریک ڈا ؤن گزشتہ روز بھی جاری رہا اور کریک ڈا ؤن کے دوران ضلعی انتظامیہ کے انسدادِ تجاوزات فورس کے سکواڈز نے25 مرلے سرکاری اراضی کو واگزار کروایا اور غیر قا نونی08 دکانیں ،تندور،تھڑے و شیڈز ،عارضی اور مستقل تجاوزات کو بھی مسمار کر دیا گیا اور مجموعی طور پر 03ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ راوی ٹاؤن،داتا گنج بخش ٹا ؤن اور سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کارروائی کر تے ہوئے نسبت روڈ سے 8غیر قانونی دکانیں،تھڑے و شیڈز کو مسمار کر دیااسی طرح شا لیمار ٹا ؤن،عزیز بھٹی ٹا ؤن اور واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طورپر کارروائی کر تے ہوئے شیر شاہ روڈ پر تندور،شیڈز و تھڑے وغیرہ کو مسمار کر کے 1کنا ل سرکاری ارضی کو واگذار کروالیا گیا اقبال ٹاؤن،نشتر ٹا ؤن اور گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کا رروائی کر تے ہوئے گرومانگٹ روڈ سے5مرلہ سرکاری اراضی کو واگذار کروایا گیا ،3مرلہ سرکاری اراضی قبرستان کی جگہ تھی کوواگذار کروا لیا گیا 2مرلہ سرکاری ارضی پر غیر قانونی طور پر بیسمنٹ تعمیر کیا گیا تھا جس کو مسمار کردیا گیا اور 3ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔