عالمی سطح پر تیل کی قیمت کم ہونے کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں،خالد پرویز
لاہور ( وقائع نگار ) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر کا 99 روپے پر آنا خوش آئند ہے مگر اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پا رہے نہ تو مہنگائی میں کوئی کمی آئی ہے اور نہ ہی معاشی بے چینی کم ہوئی ہے البتہ بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے سے ایک نیا مہنگائی ڈرون ضرور چلا دیا گیا ہے اس طرح عالمی منڈی میں تیل کے مسلسل کم ہوتے نرخ کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں رہا ۔حکمران عوام کی زندگی آسان بنانے کی بھی کوئی تدبیر کریں مہنگائی کے خاتمے کے لئے گڈ گور ننس پہلی شرط ہے صرف پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کر کے اور مناپلی اور کارٹل بنا کر اشیاءضرورت مہنگی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کر کے صورتحال بہت بہتر کی جا سکتی ہے ۔