شان رسول کانفرنس کی کامیابی کا سہرا علماءمشائخ کے سرہے،اشرفجلالی
لاہور( سٹاف رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ شان رسول ﷺ کانفرنس کے عظیم جمع غفیر سے اہلسنت وجماعت کی روشن تاریخ کی یاد تازہ ہوگئی ہے ملک کے مختلف کونوں سے آنے والے عشق رسول ﷺ سے سرشار قافلوں سے باطل کے ایوانوں میں لرزا طاری کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ جلالیہ داروغہ والا میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخی کامیابی کا سہرا علماءو مشائخ ،عوام اور دِن رات محنت کرنے والے کارکنان کے سر ہے اتنی تعداد میں اکابرین اہلسنت اور عوام کا شریک ہونا محض اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے۔ ۔