ڈالر کی قیمت گرنے میں'' اسحق ڈالر'' کاکوئی کمال نہیں،الطافشاہد

ڈالر کی قیمت گرنے میں'' اسحق ڈالر'' کاکوئی کمال نہیں،الطافشاہد

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے ڈالر کی قیمت گرنے میں'' اسحق ڈالر'' کاکوئی کمال نہیں،پرویز مشرف کے دورمیں ڈالر60روپے سے اوپرنہیں گیاتھا جبکہآج ڈالرنے100روپے کی حدعبورکرلی پرویز مشرف نے معاشی استحکام کیلئے بیرونی قرضوں پرانحصار کرنے کی بجائے مقامی وسائل کودرست اندازسے استعمال اورعوام کامعیارزندگی بلند کیا اپنے ایک بیان میں چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کاحالیہ بیان''گلاسڑانظام وبال جان بن گیا ،عوام کونجات دلاناچاہتے ہیں'' چورمچائے شور کے مصداق اورمنافقت کی انتہاہے جوتین دہائیوں سے اقتدارکی باریاںانجوائے کرنے کے باوجود نظام تبدیل کرنے میں ناکام رہے وہ آئندہ کیا خاک کریں گے انہوں نے کہا کہ سرمایہ داراشرافیہ نے قومی وسائل پرقبضہ جماکرعوام کواپنایرغمال بنالیا ،بیچارے عوام اپنے حقوق کیلئے حکمرانوں کی دہلیز پربھکاریوں کی طرح کھڑے رہتے ہیںاس استحصالی نظام کی تبدیلی کیلئے عوام کو پرویز مشرف کے سواکسی سیاستدان پراعتماد نہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -