شاہدرہ میں درجنوں کچی آبادیاں ترقیاتی منصوبہ کی نذر ہونے سے بچ گئیں

شاہدرہ میں درجنوں کچی آبادیاں ترقیاتی منصوبہ کی نذر ہونے سے بچ گئیں

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ شاہدرہ رنگ لے آیا ہے جس کے بعد مقبرہ جہانگیر توسیعی منصوبہ کی زد میں آنیوالی درجنوں آبادیوں کے مکینوں کے سروں کی چھت بچ گئی ہے، وزیر اعلیٰ نے اس منصوبہ کی زد میں آنیوالی آبادیوںکوگرین سگنل دے دیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اپنے ڈرائیور کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے شاہدرہ آئے، اس موقع پر انہیں بتایا کہ ایل ڈی اے اور ضلعی حکومت مقبرہ جہانگیر توسیعی منصوبہ کی آڑ میں درجنوں آبادیاں جو 60 برسوں سے آباد ہیں کو گرانا چاہتا ہے لہٰذا وہ علاقے کا دورہ کریں جس پر وزیر اعلیٰ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور حالات دیکھ کر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسا ہونے سے لاکھوں گھر متاثر ہونگے،لوگوں کے گھر مسمار نہیں کئے جائیں گے جس پر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی پورے شاہدرہ ٹاﺅن میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ اظہار تشکر کے بینرز لگا دیے گئے ہیں۔