لوڈشیڈنگ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،یاسرگیلانی

لوڈشیڈنگ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،یاسرگیلانی

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ گرمیوں کا موسم ابھی آیا نہیں اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشریعقوب اور UC-2 کے عہدےداران اکبر علی انجم، ندیم مبشر سندھو، عمران گجر، میاں محمد علی، ارشاد سیٹھی، افضال ایڈووکیٹ، نواز خان، سلیم مسیح اور زاہد حسین کے ہمراہ شاہدرہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -