معاشرے کوانصاف سے زیادہ اوصا ف حمیدہ کی ضرورت ہے،ناصر اقبال

معاشرے کوانصاف سے زیادہ اوصا ف حمیدہ کی ضرورت ہے،ناصر اقبال

  

لاہور(پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ، صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک،نائب صد رپنجاب عزت رسول ایڈووکیٹ ،صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو،صدرفیصل آبادندیم مصطفی چودھری اورنائب صدرلاہورمہران اجمل خان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کوانصاف سے زیادہ اوصاف حمیدہ کی ضرورت ہے جومعاشرے اخلاقیات سے عاری ہوں وہ منتشرہوجاتے ہیںآبروریزی کے واقعات روکنے کیلئے اسلامی اوراخلاقی اقدار کوفروغ دیا جائے ۔

۔

۔

عزت لٹ جانے کے بعدانصاف کی کوئی وقعت نہیں رہ جاتی ،عوام کی آبرواوران کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ملک میں قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے،ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیاجائے جہاں کوئی کسی کی عزت کومیلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت نہ کرے وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ زنجیرعدل ہلانے کازمانہ گیا،مظلوم کوانصاف کی بروقت فراہمی کیلئے افرادکی بجائے اداروں کوبااختیار ،خودمختاراورطاقتوربنایا جائے جہاںادارے طاقت کامحور ومرکز ہوتے ہیں وہاں ارباب اقتدارکوکسی مظلوم کی دہلیز پرنہیں جاناپڑتاانہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کی مظلوملڑکی کوخودسوزی کے بعدانصاف کی فراہمی کوئی معنی نہیں رکھتی لڑکی کی خودسوزی کے باوجود روزانہ آبروریزی کے بیسیوں واقعات منظرعام پرآرہے ہیں اوراس قسم کے کئی معاملے تورپورٹ تک نہیں ہوتے خودسوزی پاکستان کے گلے سڑے تھانہ کلچر پرایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔