سردار فتح محمد خان کریلوی کی تحریک آزادی کشمیر میں اہم خدمات ہیں،سردار ساجد محمود

سردار فتح محمد خان کریلوی کی تحریک آزادی کشمیر میں اہم خدمات ہیں،سردار ساجد ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)کشمیر سینٹر لاہور کے زیراہتمام کشمیر کے عظیم سیاسی رہنما اور غازی¿ کشمیر سردار فتح محمد خان کریلوی کی 25ویں برسی کے موقع پر ان کی ملی ‘قومی اور سیاسی خدمات پر شاندارالفاظ میں خراج ِ عقیدت پیش کرنے کیلئے اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹرکشمیر سینٹر سردارساجد محمود، اے ڈی نیوز انعام الحسن، وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر مصطفیٰ جنید ترمبو، راجہ ندیم سرور، راجہ اشتیاق، چوہدری عارف اور حاجی اشتیاق نے شرکت کی اس موقع پر ڈائریکٹر سردار ساجد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار فتح محمدخان کریلوی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تحریک آزادی¿ کشمیر میں قائدانہ کردار اداکرتے ہوئے انتھک جدوجہد کی اور آخر کار آزادی حاصل کرنے میں کامیا ب ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے باقی ماندہ حصے کی آزادی کیلئے بھی سردار فتح محمد کریلوی ساری زندگی جدوجہد کرتے رہے انہوں نے کہا کہ سردار فتح محمد کریلوی کا شمار کشمیر کے ایسے قد آور سیاست دانوں میں ہوتاہے جنہیں ہر مکتبِ فکر میں نمایاں عزت اور احترام حاصل ہوتا ہے اور جن کی زندگیاں آنے والی نسلوں کیلئے روشن مینارہ ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ مشاہیر تحریک آزادی کی حیات وخدمات سے نئی نسلوں کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ تاکہ انہیں علم ہوکہ ہمارے بزرگوں نے کن قربانیوں اور لازوال جدوجہد کے بعد آزادی جیسی عظیم نعمت حاصل کی آخر میں سردار فتح محمد کریلوی کی روح کی بلندی¿ درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی سردار فتح محمد اور دیگر مشاہیر تحریک آزادی و مجاہدین کی قربانیوں کے صلے میں مقبوضہ کشمیر کو آزادی عطافرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -