این جی اوز نے مال روڈ پر نرسوں کو ورغلایا کہ وہ سمجھوتہ نہ کریں،رانا ثناءاللہ

این جی اوز نے مال روڈ پر نرسوں کو ورغلایا کہ وہ سمجھوتہ نہ کریں،رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر) پنجاب کے وزیر قانون و بلدےات رانا ثنا اللہ خا ں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت کی اچھی کارکردگی پر اعتبار کرتے ہوئے کوئی برادر ملک مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے منفی نہیں لینا چاہیے اس کو شام کے معاملے سے جوڑنے والے ریاست کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں ۔پنجاب اسمبلی میں دئیے جانے والے اپنے بیان کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ نادر شاید کسی بڑے زمیندار کا کارندہ ہے جبکہ طالبہ آمنہ عام لڑکی ہے اور اس لئے انصاف نہیں ہوگا میں نے یہ بتایا تھا کہ نادر اور خود سوزی کرنے والی طالبہ آمنہ کا ایک ہی خاندان سے تعلق ہے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود مظفر گڑھ گئے لیکن واویلا کرنے والی این جی اوز کو اسکی توفیق نہیں ہوئی این جی اوز نے مال روڈ پر نرسوں کو بھی ورغلایا کہ وہ حکومت سے سمجھوتہ نہ کریں ۔ پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی حکمران کی کارکردگی اور اس پر اعتبار کرکے کوئی برادر ملک مدد کرتا ہے تو اسے منفی نہیںلینا چاہیے جو اسے شام کے معاملے سے جوڑ رہے ہیں وہ ریاست کے دشمن ہیں اور زیادتی کر رہے ہیں ۔
این جی اوز، ورغلایا

مزید :

صفحہ آخر -