ایڈہاک نرسز کو جو کنٹریکٹ دیا گیا وہ فراڈ ہے، تحریک انصاف پنجاب
لاہور( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب صدر اعجازاحمدچو دھر ی ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے ینگ نرسز کو ایڈہاک پر تین سال کا کنٹریکٹ جو دیا ہے ینگ نرسز کے ساتھ سراسر دھوکہ اور فراڈ کیا ہے ، موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے ایڈہاک پر بھرتیاں کریںگے ۔ یہ طبقہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہوتا ہے لیکن پنجاب کے حکمران ظلم و زیادتی کے راستے پر چل رہے ہیں ۔ وہ نرسز کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے مزید مسائل کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ نرسز کی بھرتی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونی چاہئے وہ اپنے گھر کی کفالت میں اہم کردار اد اکرتی ہیں۔جبکہ پنجاب حکومت ینگ نرسز کی مجبوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نرسز کے ساتھ پنجاب حکومت ناانصافی اور بہت ظلم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو نوکری پر مستقل کیا ہے انہیں چاہئے کہ ینگ نرسز کو بھی ایڈہاک پر کنٹریکٹ دینے کی بجائے ان بھی مستقل کریںتاکہ وہ جذبے کے ساتھ انسانیت کی بہترین خدمت کرسکیں اور ان کے سر پر لٹکتی ہوئی تلوار کا خاتمہ ہو سکے۔وہ پارٹی آفس میں ڈاکٹروں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔
کنٹریکٹ فراڈ