ڈاکٹروں کےخلاف قتل کامقدمہ درج کرانے والے شہری کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈاکٹروں کےخلاف قتل کامقدمہ درج کرانے والے شہری کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور(نامہ نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ نے میوہسپتال کے 8ڈاکٹروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرانے والے افضل نامی شہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی پولیس کوحکم دیاہے کہ اسے گرفتارکرکے 7اپریل کوعدالت میں پیش کیاجائے۔واضح رہے کہ مقدمہ مدعی افضل کا کمسن بیٹامیوہسپتال میں زیر علاج تھا کہ ینگ ڈاکٹرزکی طرف سے ہڑتال کے باعث اسکابچہ مبینہ طورپر طبی امدادنہ ملنے پرجاں بحق ہوگیا تھا۔ متوفی کے والد افضل کی مدعیت میں تھانہ گوالمنڈی پولیس نے میوہسپتال کے 8ڈاکٹروں کے خلاف کمسن بچے کے قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ مگر مدعی عدالت میں حاضر نہ ہوا۔

مزید :

علاقائی -