جدہ میں سو سالہ بھکارن انتقال کر گئی،کروڑوں کے اثاثے پولیس کے حوالے

جدہ میں سو سالہ بھکارن انتقال کر گئی،کروڑوں کے اثاثے پولیس کے حوالے

  


جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) جدہ میں ایک سو سالہ بھکارن انتقال کر گئی ہے تاہم اس میں خاص خبر یہ ہے کہ یہ خاتون اپنے پیچھے 10کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بھی چھوڑ گئی ہے سعودی اخبار العربیہ کے مطابق عائشہ نامی یہ خاتون پچھلے پچاس سال سے جدہ کی سڑکوں پر بھک مانگ رہی تھی اور نہایت پسماندہ علاقے میں رہائش پذیر تھی. تفصیلات کے مطابق عائشہ نے قریبا دس لاکھ ڈالر کے اثاثے چھوڑے ہیں جنن میں چار عمارتیں اور 2.5 کروڑ (پاکستانی ) روپے کے زیورات و سونے کے سکے شامل ہیں. اس بات کا انکشاف عائشہ کے ہمسایہ اور قریبی عزیز احمد السعیدی نامی شخص نے کیا. اس کا کہنا تھا کہ وہ عائشہ کی زندگی میں کئی مرتبہ یہ پیشہ چھوڑنے کا مشورہ دے چکا تھا لیکن اس کا جواب ہوتا تھا کہ وہ برے وقتوں کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہی ہے . اس نے اپنی دولت احمد کے حوالے کر دی تھی اور کہا تھا کہ جب وقت آے گا تو واپس لے لوں گی لیکن بد قسمتی سے وہ وقت نہیں آیا جس کا عائشہ کو انتظار تھا اور موت پہلے آگئی. احمد السعیدی کا کہنا تھا کہ اس نے تمام سکے و جوہرات محلے کے افراد کی موجودگی میں علاقے کے ایک بزرگ کے حوالے کر دئیے ہیں جو یہ پولیس کو جمع کرا دیں گے اور قانون کے مطابق ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا. اس حوالے سے سعودی اخبار کا کہنا ہے کہ شہر میں اور بھی کئی \'امیر بھکاری\' موجود ہیں اور سال میں چند مہینے جیسے کہ رمضان میں تو ان کی آمدنی لاکھوں ریال سے بھی تجاوز کر جاتی ہے.

مزید :

صفحہ آخر -