آصف زردارآصف زرداری نے ملک کو جمہوریت کی راہ پر گامزن پر کیا، مولا بخش چانڈیو
کراچی (اسٹاف رپورٹر )پا کستان پیپلز پارٹی کورنگی ڈسٹرکٹ کا ورکرز کنونشن شاہ فیصل ٹاون میں منعقد کیا گیا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے پا کستان پیپلز پارٹی سندھ کے سینیر نائب صدر مولا بخش چانڈیو کراچی پی پی پی کے صدر عبدالقادر پٹیل جنرل سیکریٹری نجمی عالم سینیٹر سعید غنی صوبائی اسمبلی کے رکن کچی آبادی کے وزیر جاوید ناگوری وزیر اعلی سندھ کے مشیر راشد حسین ربانی ڈسٹر کٹ کورنگی پی پی پی کے صدر مرزا مقبول احمد کورنگی کے جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری کورنگی ڈسٹرکٹ کے سینیر نائب صدر جاوید شیخ نائب صدر حمید انصاری سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عون جعفری چوہدری اصغر، منظور عباس شاہد رضوی نسیم احمد ظفر خان علی اکبر اختر مہدی ڈاکٹر طاہر خانشریف بلوچ کوثر عابدی۔انتظار حسین پی پی پی کلچر ونگ دسٹرکٹ کورنگی کے صدر چوہدری راحت فضل پی ڈی ایف کے صدر ڈاکٹر سجادحسین شاہ پی پی پی پیرامیڈیکل پاکستان کے صدر امیر حسین شاہپی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی یوتھ کے صدر خالد خان پی پی پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر ظفر صیدیقی پی پی پی لیڈیز ونگ شاہ فیصل ٹاون کی صدر نسیم اختر پی پی پی لیڈیز ونگ کورنگی ٹاون کی صدر ناہید خان پی پی پی لانڈہی ٹاون کی صدر زیبا بلوچ کے علاوہ غازی ابڑو لالا حاکم سمو وجاہت اللہ رفیق میمن اے ڈی چانڈیو رحیم کامڑیڈ نے خطاب کیا پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے شاندار کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پی پی پی شہیدوں کی جماعت ہے جس کے قائدین نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن اصولوں پہ کبھی سودے بازی نہیں کی یہ ہی وجہ ھے کہ بھٹو خاندان آج پاکستانی عوام کی امنگو ں کا ترجمان ہے۔سینیٹر سعید غنی نے خطاب میں کہا کہ آصف علی زرداری کی قیادت نے پاکستان کو ایک نئی سیاسی و جمہوری راہ پر گامزن کیا اور جمہوریت کی بقاءکے لیے جو عظیم قربانی دی وہ قابل ستائش و تقلید ہیں۔ جب کہ وزیر اعلی سندھ کے مشیر راشد حسین ربانی نے کہا کہ پی پی کے جیالوں نے بھٹو ازم کے پرچم کو ہمیشہ سر بلند رکھا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج جیالے بھٹوازم کے لیے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قائدانہ اور دلیرانہ صلاحیت کے پرچم تلے متحد و متفق ہیں۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کچی آبادی کے وزیر وصوبائی اسمبلی کے رکن جاوید ناگوری نے کہا کہ آج بھی ہم پی پی کی قیادت کے شانہ بشانہ چل کر عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔کنونشن سے پی پی کراچی کے جنرل سیکٹریری نجمی عالم نے کہا آج مخالفین بھی آصف علی زرداری اورر بلاول بھٹو کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں ۔مسلم لیگ(ن) کی قیادت انتہائی لاچاری کے عالم میں دہشت گردوں کے سامنے پوری قوم کو ذلیل کر کے مذاکرات کا راگ الاپ رہی ہے۔جب کہ ہماری نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کو ہمت و بہادری سے للکارا ہے۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوے پی پی پی کراچی دویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو یرغمال بنانے والے کراچی کے لوگوں کے خیرخوا ہ نہیں ہیں۔عوام کی خدمت ہمارا نصب الین ہے۔آج بھی پی پی کی قیادت نے لوگوں کو ر وزگار و نوکریاں دیں ۔اور غریب عوام کو رہائش کے لئے مفت پلاٹ دئے جو پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حرف سے لکھا جائے گا۔ عبدالقادر پٹیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ تھر کی ہلاکتوں میں میڈیا نے جوچائے کی پیالی میں طوفان اٹھایا وہ بھی کتنا عجیب اور حیرت انگیز ہے۔کوتاہی ضرور ہوئی لیکن ہم کو ہماری معمولی سی کوتاہی کی بہت بڑی ازیت ناک سزا دی گی ہے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ میاں نواز شریف نے دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ہیں۔عبدالقادر پٹیل نے مسلم لیگ کی قیادت سے سوال کیا کہ وہ کون سی مجبوری ھے کہ جو نواز شریف کو طالبان سے مذاکرات پر مجبور کر رہی ہے۔نواز شریف ہمیں بتایں کہ وہ کون سی ایسی مجبوری ہے کہ مذکرات کے علاوہ کوئی راستہ نواز شریف کو نظر نہیں آتا۔آج وزیرخزانہ کہتے ہیں کہ ایک د وست ملک نے اربوںڈالر دیئے ہیں لیکن ملک کا نام نہیں بتا رہے ہیں۔یہ خفیہ ڈیل کوئی بڑی قربانی تو نہیں مانگ رہی سعودی عرب کو نواز شریف کے علاوہ کوئی دوسرا پاکستان میں لیڈر نظر نہیں آتا اصل فتنہ مسلک پرستی ہے سعودی عرب نے نواز شریف کوڈالر دے کر مسلک پرستی کی نوکری دی ہے۔نواز شریف پنجابی ہے اور اسامہ بن لادن عربی دونوںکے درمیان ایک منافقت کا خفیہ رشتہ ہے جو پاکستان میں فتنہ پرستی مسلک پرستی اور قتل و غارت کو پروان چڑا رہا ہے۔نواز شریف نے پاکستان کا مستقبل اپنے ناپا ک عزئم کی تکمیل کے لئے داو پہ لگا دیا ہے۔عبدالقادر پٹیل نے مرزا مقبول اور ان کی ٹیم کو کامےاب کنونشن کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔