عدالتوں میں فول پروف سکیورٹی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا

عدالتوں میں فول پروف سکیورٹی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتوں میں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست پر آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے 20مارچ تک جواب طلب کر لیا، عدالت نے سکیورٹی سے متعلق دیگر درخواستیں بھی یکجا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت شروع کی تو صدر ہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان نے عدالت کو بتایا کہ عدالتوں میں ججز ،وکلا اور سائلین کو تحفظ فراہم کرنا صوبائی حکومت اور پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب حکومت اور پولیس کو عدالتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -