ریلوے افسران کے وفدکی آج وزیر اعظم سے ملاقات کا امکان

ریلوے افسران کے وفدکی آج وزیر اعظم سے ملاقات کا امکان

  

لاہور( سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کے ہمراہ ریلوے افسروں کے وفدکی آج وزیر اعظم سے ملاقات کا امکان ہے جس میں ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ اورپبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی جائے گی۔جبکہ آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس بھی جنرل منیجرآپریشنز سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،چیئر مین ریلوے پروین آغا،جنرل منیجر آپریشنزانجم پرویز آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں ریلوے کے حوالے سے مختلف سوالات کے جوابات دیں گے۔علاوہ ازیں اس بات کا امکان بھی ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی سربراہی میں ریلوے وفد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریںگے انہیں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے50ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دیں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -