کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد جاں بحق

کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد جاں بحق

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 78چھاپوں اور 6پولیس مقابلوں میں مفرور اشتہاریوں سمیت 74ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار مارو گوٹھ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے38سالہ محمد طفیل کو ہلاک کردیا اور فرار ہو گئے پولیس نے بتایا کہ مقتول گلشن کاہی رہائشی تھا۔ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ گلشن اقبال بلاک IIمیں لال فلیٹ کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 45سالہ نوید اقبال ولد اقبال کو ہلاک کر دیا پولیس نے بتایا کہ مقتول گلشن کا ہی رہائشی اور اسٹیٹ ایجنٹ تھا پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ واقعہ لین دین کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔کلاکوٹ تھانے کی حدود لیاری سنگولین آدم چائے والی گلی سے 30سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ۔ذرائع کے مطابق مرنے والا شخص رینجرز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوا ۔جبکہ رینجرز نے نوجوان کی ہلاکت سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔مقتول نے جینز کی پینٹ اور نیلی شرٹ پہن رکھی ہے ۔ اورنگی ٹاو¿ن میں فائرنگ سے تنویر زخمی ہو گیا جبکہ علیگڑھ میں تاج محمد زخمی ہوا سہراب گوٹھ پر فائرنگ سے 42سالہ اسماعیل زخمی ہوا۔ ادھرکراچی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 78چھاپوں اور 6پولیس مقابلوں میں مفرور اشتہاریوں سمیت 74ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضے سے 13مختلف اقسام ہتھیار ،1کلو 605گرام چرس اور دو بوتلیں شراب برآمد کرلی ۔

مزید :

صفحہ آخر -اہم خبریں -