پنجاب سے آنے والا تمام امدادی سامان تھرمتاثرین تک پہنچائیںگے، ارباب غلام رحیم

پنجاب سے آنے والا تمام امدادی سامان تھرمتاثرین تک پہنچائیںگے، ارباب غلام ...

  

 لاہور(پ ر)سابق وزیر اعلی سندھ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ پنجاب سے آنے والا تمام امدادی سامان تھرمتاثرین تک پہنچائیںگے۔ پنجاب حکومت نے تھر کے متاثرین کی غذا ئی قلت کو جلد از جلد پورا کرنے کے لیے اشیاءخوردونوش کی ترسیل حیدرآباد سے بھی شروع کردی ہے جہاں سے 75 ہزار فوڈ ہیمپرز اور 20 ہزار منرل واٹر بوتلیں قحط زدگان تک پہنچائی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے آج ڈپلو تحصیل کے تین گاﺅں سینر کھوئی ، لکھوائی اور گاہ خرچ میں پنجاب کے امدادی سامان کو متاثرین میں تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد آصف ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ظہیر عباس اور مسلم لیگ(ن) کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ ارباب رحیم نے 3 ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں میں 3300 فوڈ ہیمپرز اور 6600 نیسلے منرل واٹر بوتلیں تقسیم کیں۔ہر فوڈ ہیمپر میں پانچ سے سات افراد کے لئے ایک ہفتے کا راشن موجود ہے - سابق وزیر اعلیسندھ ارباب رحیم نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پنجاب نے کھلے دل سے تھر کے متاثرین کی مدد کرکے بڑے بھائی ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے جس کے لیے سندھ کے لوگ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور پنجاب کی عوام کے دلی مشکور ہیں

مزید :

صفحہ آخر -