بجلی بحران کے حل کیلئے منصوبے’’ خوابوں ‘‘کے سواکچھ نہیں ، محمود الرشید

بجلی بحران کے حل کیلئے منصوبے’’ خوابوں ‘‘کے سواکچھ نہیں ، محمود الرشید

  


لاہور (اے این این)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے بجلی کے بحران کے حل کیلئے منصوبے ’’شیخ چلی ‘‘ کے’’ خوابوں ‘‘سے مختلف نہیں ‘ہم نے (ن)لیگ کے ساتھ کوئی مک مکاؤ نہیں کیا عمران خان کی قیادت میں حقیقی اور ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے‘آئندہ بجٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت کو صوبے اور عوام کے مفاد میں تجاویز دیں گے اور اگر ان پر عمل نہ کیا گیا تو احتجاج سمیت ہر آپشن استعمال کریں گے ۔وہ سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہاکہ (ن)لیگ قوم سے انتخابات میں کئے جانے والے وعدے پورے کرنے کے بجائے نئے وعدے کر رہی ہے مگر پنجاب کے عام جاگ رہے ہیں وہ حکمرانوں کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے اور جہاں تک حکمرانوں کے بجلی کے منصوبوں کا تعلق ہے تو یہ شیخ چلی کے منصوبوں سے مختلف نہیں اور یہ تمام منصوبے صرف ایم او یو تک محدود نظر آتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -