استعمال شدہ انجن آئل کی درآمدپر پابندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

استعمال شدہ انجن آئل کی درآمدپر پابندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے استعمال شدہ انجن آئل کی درآمد پر پابندی کیخلاف دائر درخواست پر وزارت صنعت و تجارت سے جواب طلب کر لیا، جسٹس شہزاد ہ مظہر نے عامر آئل ٹریڈرز کی درخواست پر سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ استعمال شدہ انجن آئل مختلف فیکٹروں میں استعمال کیا جاتا ہے مگر وفاقی حکومت نے آئل کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے یہ پابندی مخصوص کمپنیوں کو نوازنے کیلئے لگائی ہے تاکہ فیکٹری مالکان مخصوص کمپنیوں کا آئل ہی خرید کر سکیں،عدالت کو بتایا گیا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو کاروبار کرنے کی اجازت ہے مگر حکومتی اقدام سے کاروباری افراد کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ استعمال شدہ انجن آئل کی درآمد پر پابندی کو غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد وزارت صنعت و تجارت سے 31مارچ تک جواب طلب کر لیا۔

آئل درآمد

مزید :

صفحہ آخر -