محکمہ لائیوسٹاک کے پانچ افسروں کی گریڈ20میں ترقی
لاہور(سٹاف رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک کے پانچ افسران کوگریڈ 19سے20میں ترقی دے دی گئی ہے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ترقی پانے والے افسروں میں ڈاکٹرغلام محمدگل،ڈاکٹرافتخارعلی،ڈاکٹرعبدالرحمٰن،ڈاکٹرشاہدحسین بخاری اورڈاکٹراکبرعلی شامل ہیں۔ ترقی کے بعد تمام افسران نے اپنے نئے عہدوں کاچارج سنبھال لیاہے۔