قبضہ گروپ پٹھانوں نے 22 سالہ نوجوان کو گھر میں گھس کر موت کے گھاٹ اتاردیا

قبضہ گروپ پٹھانوں نے 22 سالہ نوجوان کو گھر میں گھس کر موت کے گھاٹ اتاردیا ...
قبضہ گروپ پٹھانوں نے 22 سالہ نوجوان کو گھر میں گھس کر موت کے گھاٹ اتاردیا
کیپشن: pic

  

لا ہو ر (شعیب بھٹی)قلعہ گجر سنگھ کے علا قہ میں قبضہ گرو پ پٹھا نو ں نے 22سا لہ نو جوا ن کو گھر میں گھس کر سر میں ڈ نڈ ے اور اےنٹیں ما ر کر موت کے گھاٹ اتاردیااورموقع سے فرا ر ہوگئے ۔ پو لےس نے لا ش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ ما ر ٹم کے لئے مر د ہ خا نہ بھجوا کر5ملز ما ن کے خلا ف مقد مہ در ج کرلیا ہے تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو متعد د با رقبضہ گروپ عناصر کے بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن پولیس نے کسی بھی قسم کی کارروائی کرنا مناسب نہ سمجھی تھی ۔ تفصےلا ت کے مطا بق قلعہ گجر سنکھ کے علاقہ بےڈ ن رو ڈ کا ر ہا ئشی 22سا لہ سلما ن طا رق نے اپنے گھر کے قریب مو با ئل فون ر ےئےرنگ کی د کا ن بنا ر کھی تھی ۔پولیس کے مطابق تقریبا اےک سا ل سے مقا می قبضہ گروپ پٹھا نو ںعنا ےت،شفےق، علی وغیرہ سمےت د ےگر5 افراد نے اس کے گھر کے با ہر قبضہ کےا ہو ا تھا ۔ گز شتہ روز بھی مذکورہ قبضہ گروپ کے افراد نے گھر میں گھسنا چاہا مگر سلما ن کی جانب سے مزا حمت کرنے پر ملزمان نے ا س کے سر میں ڈ نڈ ے اور اینٹیں ما ر کر ز خمی کر د ےا اور فرا ر ہو گئے ۔مقامی افراد نے ز خمی کو فوری طبی امدا د کے لئے گنگا را م ہسپتا ل پہنچا ےا جہا ں وہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔اس حوالے سے مقتو ل سلما ن کے وا لد طا رق بٹ نے نمائندہ ”پاکستان “سے گفتگو کرتے ہوئے بتا ےا کہ تقریباً ا ےک سا ل قبل مذکورہ ملزمان نے قبضہ کر کے یہاں جو توں کی د کا ن بنا لی تھی اور اسی روز سے ان کے ساتھ جھگڑا شروع ہوگیا تھا ۔ اس حوالے سے انہوں نے متعدد بار تھا نہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کو درخواستیں بھی دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور آج ظالموں نے اسکے جوان بیٹے کو موت کی نیند سلا دیا ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو کڑی سزا دلوا کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتارًی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیںاور جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -