ذوالفقار بھٹو کی 35ویں برسی 4اپریل کو گڑھی خدا بخش میں منائی جائیگی

ذوالفقار بھٹو کی 35ویں برسی 4اپریل کو گڑھی خدا بخش میں منائی جائیگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                           لاہور( سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی 4 اپریل کو لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے ملک بھر سے کارکنوں اور راہنماﺅں کے قافلے تین اپریل کو گڑھی خدا بخش روانہ ہونا شروع ہو جائیں گے اور ملک بھر سے خصوصی ٹرینوں کے زریعے بھی پیپلز پارٹی کے کارکنان لاڑکانہ جائیں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں اور ارکان اسمبلی بھی اپنے اپنے کارکنوں کے ساتھ لاڑکانہ روانہ ہوں گے اور تین اپریل کو ہی نوڈیرو میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہو گا جس کی صدارت پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -