وزیر اعظم نواز شریف کا تھر کے قحط سالی سے متاثرین کو نقد رقم دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وزیراعظم نواز شریف نے تھر کے قحط سالی سے متاثرین کو نقد رقم دینے کافیصلہ کیا ہے۔78 ہزار متاثرین کو امدادی رقم انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی۔ جس کیلیے انکم سپورٹ پروگرام میں متاثرہ علاقوں کے رجسٹرڈلوگوں کو آیندہ چھ ماہ تک موجود رقم سے تین گنا زائد رقم مہیا کی جائے گی تاکہ وہ خود بنیادی ضرورت کی اشیا خرید سکیں۔