وزیر اعظم نے قومی سلامتی سے متعلق اجلاس آج طلب کر لیا

وزیر اعظم نے قومی سلامتی سے متعلق اجلاس آج طلب کر لیا

  

                                                     اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کے حوالے سے ایک اجلاس آج طلب کیا ہے۔ اس اجلاس کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں جہاں چاروں وزرائِ اعلی کو بلایا گیا ہے وہاں وزیرداخلہ سمیت وفاقی کابینہ کے متعدد ارکان بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف ، چیف آف جنرل سٹاف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اجلاس کے شرکاءکو قومی سلامتی سے متعلق امور کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں ملک کی داخلی اور سرحدی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

قومی سلامتی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -