پنجاب بھر میں بارش کئی علاقوں میں ژالہ باری سے سردی پھر لوٹ آئی

پنجاب بھر میں بارش کئی علاقوں میں ژالہ باری سے سردی پھر لوٹ آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                   لاہور ،اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلستستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود ہے جبکہ چند ایک مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ منگل کی صبح ختم ہو جائے گا اور آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب میں چند ایک مقامت پر ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ مالم جبہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی خیبر پختونخوا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویڑن، پنجاب میں راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویڑن گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

مزید :

صفحہ آخر -