چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری ایک کروڑ کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری ایک کروڑ کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کرا ئم سیل )شہر میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری کم وبیش ایک کروڑروپے مالیت کی نقدی،زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔معلوم ہوا ہے کہ فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپردلاور خان کے گھر سے10لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل لوٹ لئے ۔نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مجتبی ریاض کے گھرسے8لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے محبوب احمد کے گھر میں7لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے فیاض کے گھر سے5لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے شہزاد کے گھر سے5لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،شالیمار میں ڈاکوؤں نے کلیم احمد کے گھر سے5لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے جاوید کے گھر سے4لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے نثار احمد کے گھر سے3لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،ساندہ میں ڈاکوؤں نے نعمان کے گھر سے3لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،شیرا کوٹ میں ڈاکوؤں نے نوید کے گھر سے2لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دانش کی فیملی سے اڑھائی لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے رفاقت کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت،ریس کورس میں ڈاکوؤں نے عامر کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت، گلبرگ میں ڈاکوؤں نے راشد سے50ہزار،موبائل، لیپ ٹاپ،گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے نواز سے 30 ہزار اور موبائل،نولکھا میں ڈاکوؤں نے حماد سے20ہزار اور موبائل،مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے حسنین سے20ہزار اور موبائل،گوالمنڈی میں ڈاکوؤں نے حمزہ سے20ہزار اور موبائل،راوی روڈ میں ڈاکوؤں نے کاشف سے10ہزار اور موبائل،بھاٹی گیٹ میں ڈاکوؤں نے سلیم سے10ہزار اور موبائل چھین لیا۔اقبال ٹاؤن میں قاسم، ڈیفنس میں وقاص اور شاہدرہ ٹاؤن میں حیدر کی گاڑیاں جبکہ قلعہ گجر سنگھ میں ریاض،مصری شاہ میں زاہد، لیاقت آباد میں تنویر اور ملت پارک میں رانا طاہر کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید :

علاقائی -