درجہ حرارت میں اضافے سے بجلی کی ڈیمانڈ بڑھ گئی شارٹ فال 4ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

درجہ حرارت میں اضافے سے بجلی کی ڈیمانڈ بڑھ گئی شارٹ فال 4ہزار میگاواٹ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع ہونے پر بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ سے بھی ڈیمانڈ مزید بڑھی ۔ بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہونے سے شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ کر ساڑھے چار ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا ۔ شارٹ فال میں اضافہ کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ شہروں میں گزشتہ روز بارہ سے تیرہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں سترہ سے اٹھارہ گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ گزشتہ روز مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ۔ ہر سب ڈویژن کا ایک ایک فیڈرز چھ سے اٹھ گھنٹے کے لئے مرمت کے نام پر بند رکھا گیا ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 13070 میگا واٹ جبکہ پیداوار 8430 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 4640 میگا واٹ کا فرق رہا ۔
بجلی

مزید :

صفحہ آخر -