اسلام دشمن عناصر پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں ۔حافظ سعید

اسلام دشمن عناصر پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں ۔حافظ سعید

  

                ملتان( آئی این پی )امیرجماعة الدعوة پاکستان پروفیسرحافظ محمدسعیدنے کہا ہے کہ پاکستان نظریاتی ملک ہے۔ اسلام دشمن عناصر اس کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو نظریاتی اورفکری طور پر زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایاجائے۔ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے عوام کو فرقہ واریت اور قومیت کی بنیاد پر لڑایا جا رہا ہے۔نظریہ پاکستان کے احیاءکیلئے ملک گیرتحریک چلارہے ہیں۔جماعة الدعوة23مارچ کو ملک بھرمیں تاریخی نظریہ پاکستان مارچ منعقد کرے گی۔تھرپارکرمیں جماعة الدعوة کے رضاکار قحط سالی کی خبریں میڈیا میں آنے سے پہلے امدادی کاموں میں مصروف تھے۔وفاقی و صوبائی حکومتوں کو تھرپارکر میں قحط سالی کے مسئلہ کا مستقل حل نکالنا چاہیے۔وہ گزشتہ روزجماعة الدعوة ملتان کے زیراہتمام وہاڑی روڈ ملتان پل چٹھہ پرواقع کاٹن فیکٹری میں ضلع بھرکے کارکنان کے بڑے تربیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔تربیتی اجتماع میں ملتان سٹی،شجاع آباد،جلالپورپیروالہ سمیت دیہی علاقوں سے جماعة الدعوة کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پرشرکاءسے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولاناسیف اللہ خالد،قاری محمدیعقوب شیخ،مولانانصرجاوید،امیرجماعة الدعوة جنوبی پنجاب پروفیسرعطاءاللہ،ضلعی امیرمیاں سہیل احمدودیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ محمدسعیدنے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیادوں پر بننے والا نظریاتی ملک ہے، نئی نسل بھول چکی ہے کہ پاکستان کس نظریہ کے تحت قائم کیا گیا؟۔ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے عوام کو فرقہ واریت اور قومیت کی بنیاد پر لڑایا جا رہا ہے۔ جماعةالدعوة اپنی تحریک کے ذریعے نظریہ پاکستان کا احیاءکر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔ معاشی مسائل کی اہمیت اپنی جگہ لیکن ہمیں ان سازشوں سے بھی کسی صورت بے خبر نہیں رہناچاہیے۔ اللہ کے دشمن ملکوں و معاشروںپر مسلط ہیں اورمنظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے۔قوم کو متحد و بیدار کر کے ان سازشوں کا پوری قوت سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک واسلام دشمن عناصر کی خوفناک سازشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے پورے ملک کے کونے کونے میں احیائے نظریہ پاکستان مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان بنا تھا تو پوری قوم پاکستان کا مطلب کیا‘ لاالہ الااللہ کے نعرہ پر متحد ہو ئی جس سے فرقہ واریت ختم ہو گئی اور کمزور پاکستان ایک طاقتور ملک کے طور پر دنیا کے سامنے آیا۔اس وقت بھی جب وطن عزیز پاکستان سنگین مسائل سے دوچار ہے۔ لوگوں میں شدید مایوسی و بے چینی پائی جاتی ہے اور مسائل کا کوئی حل نظر نہیں آرہا۔انہیں یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ جب تک ہم پاکستان کے اسی بنیادی نظریہ پر ایک پھر سے عمل پیرا نہیں ہوں گے ملک کو درپیش مسائل کا حل ممکن نہیں ہے

حافظ سعید

مزید :

صفحہ آخر -