اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 100روپے کی سطح پر واپس آگئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 100روپے کی سطح پر واپس آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                           لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پیر کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 101روپے سے کم ہو کر 100روپے کی سطح پر واپس آ گئی۔تفصیلات کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 99روپے رہی۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔آسٹریلین ڈالر کی قیمت فروخت 89.50روپے،کینیڈین ڈالر کی قیمت 89.25روپے،یورو کی قیمت 138.00روپے،سعودی ریال کی قیمت 26.55روپے،یو اے ای درہم کی قیمت 27.00روپے اوربرطانوی پاﺅنڈ کی قیمت 165.00روپے رہی۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کا انحصار انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پر رہے گا تاہم آئندہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -