ڈالر کی قیمت مستحکم ہونے سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔تاجروں کاپاکستان فورم میں اظہارِخیال

ڈالر کی قیمت مستحکم ہونے سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔تاجروں ...

  

 لاہور ( اسد اقبال )ڈالر کی قیمت مستحکم ہو نے سے معیشت پر مثبت اثرات اور کاروباری سر گر میو ں کو فر وغ ملے گا ۔جبکہ پاک چائینہ ٹر یڈ سے دونوں ممالک کی معیشت کا گراف بلند ہو رہا ہے ۔ملک میں دہشت گر دوں کی کاروائیو ں اور در پیش بحرانو ں نے معیشت کی لٹیا ڈبو رکھی ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہار انجمن تاجران ہال روڈ و لنک میکلو ڈ روڈ خدمت گروپ کے رہنماؤ ں نے گزشتہ روز \" پاکستان فور م \"میں کیا ۔ اس مو قع پر انجمن تاجران ہال روڈ و لنک میکلو ڈ روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود ، شیخ عابد حسین ،شہزاد چو ہان ، محمد اعظم اور ادریس نے کہا کہ ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند تر ین سطح پر پہنچنے کے بعد ایمپور ٹرز اور ایکسپور ٹرز کو نقصان کا سا منا کر نا پڑا ۔جس سے کاروباری سر گر میو ں پر بھی منفی اثرات مر تب ہو ئے ۔ انھو ں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں وقتی اتار چڑھاؤسے ایمپورٹر ز کو فائد ہ یا نقصان نہیں ہو تا بلکہ ڈالر کی قیمت مستحکم رہنے سے سر مایہ کاری میں اضا فہ اور اشیاء کی درآ مد و برآ مد پر مثبت اثرات مرتب ہو تے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نو منتخب حکو مت کی کاوشو ں کی بدولت ڈالر کی قدر میں نما یا ں کمی ہو ئی اور قیمت 99روپے کی سطح پر آ نے سے سر مایہ کاروں کے اعتماد میں اضا فہ ہوا ہے اور اشیا ء کی درآ مد کے حوالے سے آرڈرز میں تیز ی آ گئی ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ حکو مت ڈالر کی قیمت کو مستحکم کر نے کے لیے تما م اقد امات کو بروئے کار لائے ۔تاکہ ملک کے لیے کثیر زر مبادلہ بھی کمایا جا سکے ۔ با بر محمو د کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے جرات مندانہ اور سنجیدگی کیساتھ امن کے قیام کی کو ششیں شر وع کر دی ہیں جبکہ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا بھی ملک کے ساتھ محبت کا اظہار ہے جس پر میاں محمد نواز شر یف وزیر اعظم پاکستان اوروزیر اعلی پنجا ب میا ں شہباز شر یف کو سلام پیش کر تے ہیں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں بد امنی کر نے کے پیچھے غیر ملکی عناصر شامل ہیں اور جو لوگ ان ملک دشمنوں کے ہاتھوں استعما ل ہو رہے ہیں وہ بھی سزا کے حقدار ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری امن مذا کرات کامیاب ہو نگے اور دیگر عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -