جعلی شہزادے نے سوشل میڈیا پر بکنگھم پیلس کے فرش کا ٹھیکہ لینے والے آسٹریائی شخص کو ہزاروں یوروکا ’چونا‘ لگادیا

جعلی شہزادے نے سوشل میڈیا پر بکنگھم پیلس کے فرش کا ٹھیکہ لینے والے آسٹریائی ...
جعلی شہزادے نے سوشل میڈیا پر بکنگھم پیلس کے فرش کا ٹھیکہ لینے والے آسٹریائی شخص کو ہزاروں یوروکا ’چونا‘ لگادیا
کیپشن: Prince Herry

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر خود کو برطانوی شہزادہ ہیری بتانے والے ایک شخص نے آسٹریا کے ایک بڑھئی کو بیوقوف بنا کر ہزاروں یوروغبن کرلیے،اس نقلی شہزادے نے اس بڑھی کو بکنگھم پیلس کا فرش دوبارہ بنانے کے لیے ایک ملین یورو کا ٹھیکہ دینے کا وعدہ کیاتھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ’ فیس بک‘پر نقلی شہزادے نے کہا کہ برطانیہ میں قانونی طور پر کام کرنے کے لیے برطانوی بینک میں 23 ہزار پاو¿نڈز جمع کرانے ہونگے جس کے بعد مذکورہ بڑھئی نے یہ رقم ’فراڈیئے‘ کے بتائے ہوئے برطانوی بینک میں جمع کرا دی لیکن کوئی جواب موصول نہ ہونے پر آسٹریائی شخص نے پولیس کو اطلاع کردی ۔ رپورٹ کے مطابق برگن لینڈ صوبے کی پولیس نے متاثرہ شخص کو بتا دیا ہے کہ اس کی رقم واپس ملنے کے امکانات بہت کم ہیں۔بڑھئی نے برطانیہ کے ا لائیڈ بینک میں اڑھائی ہزار یورو جمع کرائے جس کے بعد بائیس ہزار یورو بطور سیکیورٹی ڈیپازٹ اور جمعہ کو تین ہزار یورو جمع کرائے ۔دوسری طرف بتایاگیاہے کہ بکنگھم پیلس کا کوئی ٹھیکہ موجود ہی نہیں اور فرش بالکل ٹھیک ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -