دنیا میں پانی کی طلب بڑھنے لگی،میٹھے پانی پر تیسری عالمی جنگ ، پاکستان کے زرعی مسائل میں اضافے کاامکان

دنیا میں پانی کی طلب بڑھنے لگی،میٹھے پانی پر تیسری عالمی جنگ ، پاکستان کے ...
دنیا میں پانی کی طلب بڑھنے لگی،میٹھے پانی پر تیسری عالمی جنگ ، پاکستان کے زرعی مسائل میں اضافے کاامکان
کیپشن: Water Shortage

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا میں پانی کی طلب روز بروز بڑھنے لگی ہے اور ایک اندازے کے مطابق ایک ارب 80 کروڑ افراد 2025ءتک پانی کی کمی کا شکار ہونگے، دنیا کی کل آبادی کا 2 تہائی حصہ پانی کی انتہائی کمی کا شکار ہو جائیگا،امکان ہے کہ آئندہ عالمی جنگ بھی میٹھے پانی پر ہوگی،بھارت کے ساتھ آبی تنازعات کی وجہ سے پاکستان مزید مشکلات کا شکار ہوسکتاہے۔ دنیانیوز کے مطابق اس وقت میٹھے پانی کا 70 فیصد زراعت، 22 فیصد صنعتوں اور 8 فیصد گھریلو ضروریات پر استعمال ہو رہا ہے،6 ارب سے زائد آبادی کیلئے پانی کی طلب روز بروز بڑھ رہی ہے اور کرہ ارض پر موجود میٹھے پانی کا 54 فیصد یہ آبادی استعمال کرتی ہے، 1.4 ارب لوگ دریاﺅں کے قریب رہتے ہیں اور پانی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں 88 فیصد اموات کا سبب آلودہ پانی ہے، آج بھی 2 ارب 50 کروڑ افراد کو صحت و صفائی کی سہولیات میسر نہیں ہیں اور اسی سبب سے ہر 20 سیکنڈ میں ایک بچہ اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں 93 فیصد پانی زراعت، 4 فیصد گھریلو جبکہ بقیہ صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے۔ گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کی تحقیق کے مطابق آئندہ 50 برسوں میں مغربی ہمالیاتی گلیشیئرز میں کمی واقع ہوگی جس سے دریاﺅں میں پانی اور بھی کم ہو جائے گا۔ آنے والے وقتوں میں پاکستان کے بھارت کیساتھ ساتھ افغانستان سے بھی آبی تنازعات میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ سندھ طاس معاہدہ ناکامی سے دوچار ہے، بھارت نے اپنے چھوٹے ڈیمز اور بیراجوں کی تعمیر و مرمت سے 285 ملین ایکڑ پانی جمع کرنے کیلئے اپنا 40 فیصد کام مکمل کر لیا ہے جبکہ پاکستان نے یہ کام صرف 10 فیصد ہی کیا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ سیزن میں گندم کی فصل کے متاثر ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔

مزید :

ماحولیات -اہم خبریں -