ڈیڑھ ارب ڈالر کسی سمگلر سے نہیں، دوست ملک سے لئے: صدر ممنون حسین

ڈیڑھ ارب ڈالر کسی سمگلر سے نہیں، دوست ملک سے لئے: صدر ممنون حسین
ڈیڑھ ارب ڈالر کسی سمگلر سے نہیں، دوست ملک سے لئے: صدر ممنون حسین

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کسی سمگلر سے نہیں بلکہ ایک دوست ملک سے لئے جس کا نام مصلحتاً ظاہر نہیں کیا جارہا۔یہ بات صدر ممنون حسین نے نیشنل پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں کہی ۔ ملاقات کے دوران ممنون حسین نے کہا کہ ہمارے ملک میں چند معاملات پر بلاوجہ تنقید شروع کردی جاتی ہے حالانکہ ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کیا چیز ملک کے مفاد میں ہے اور کیا نہیں ؟ اس طرح تنقید نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ارب ڈالر ہم نے کسی سمگلر سے نہیںلیے بلکہ ایک دوست ملک نے ملکی حالات بہتر بنانے کے لئے دیئے اور مصلحتاً دوست ملک کا نام ظاہر نہیں کیا جارہا تھا لیکن اس کو بھی میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس کا مذاق اڑایا جارہا ہے اور شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے جو مناسب نہیں۔ممنون حسین نے کہا کہ حکومت جب کوئی مثبت کام کرتی ہے تو میڈیا کو اس پر منفی رائے قائم کرنے کے بجائے اسے عوام کے سامنے مثبت انداز میں پیش کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں حکومت کی بھاگ دوڑ ملی تو اس وقت ملک کا قرضہ 14 ہزار 800 ارب تھا لیکن حکومتی اقدامات کے باعث اس میں کمی آرہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔یادرہے کہ یہ ڈیڑھ ارب ڈالر سعودی عرب نے دیئے تھے ۔

مزید :

قومی -