ٹانک سے شدت پسندکمانڈرحیات اللہ گرفتار
ٹانک ،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹانک کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند کمانڈر حیات اللہ کو حراست میں لے لیا۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق حیات اللہ دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور مبینہ طورپر 2010ءمیںٹانک میں ایف سی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا ماسٹرمائنڈ تھا جس دوران 15ایف سی اہلکار شہید ہوگئے تھے ۔