کریمیا تنا زعہ، روس کی G-8رکنیت منسوخ

کریمیا تنا زعہ، روس کی G-8رکنیت منسوخ
کریمیا تنا زعہ، روس کی G-8رکنیت منسوخ

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک )یوکرائن میں جاری بحران کے باعث دنیا کے ترقی یافتہ ممالک روس کے خلاف ہوچکے ہیں اورمختلف قسم کی پابندیا ں لگائی جا چکی ہیں۔ منگل کی صبح کو روس کے خلاف مزید ایکشن لیتے ہوئے اس کیG-8 کی رکنیت بھی منسوخ کر دی گئی ۔فرانس کے وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ G-8 کے رکن ممالک نے روس اور یو کرائن میں کریمیا کی ملکیت کے تنا زع پر سابق سوویت یونین کی رکنیت منسوخ کر دی ہے ۔ اس سے قبل G-8 کے باقی ممالک رواں سال جون میں روسی شہر سوچی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -