ویڈیو کیس: اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویڈیو کیس: اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری
ویڈیو کیس: اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: Meera Video Scandal

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے ویڈیو کیس میں عدم پیشی پر اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ ایس ایچ او مزنگ سے جواب طلب کرلیا۔ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی فحش وڈیو کے خلاف لاہور کے ایک شہری نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ ویڈیو اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور اس کے منظر عام پر آنے سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اور ملک کا وقار مجروح ہوا ہے۔کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے میرا کو ذاتی طور پر آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم عدالت کی طلبی کے باوجود میرا اور کیپٹن نوید پیش نہ ہوئے اور نہ ہی ان کے وکلا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب پیش کیا گیا جس پر عدالت نے دونوں کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔فاضل عدالت نے ایس ایچ او مزنگ سے رپورٹ بھی طلب کرلی ۔

مزید :

لاہور -