ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
چٹاگانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ ہانگ کانگ کی جانب سے وقاص برکت چیپ مین نے 38، وقاص برکت 32 اور ایٹکنسن 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان نے مقررہ ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔