الطاف حسین نے پاکستان کو بچانے کیلئے آواز بلند کی: فیصل سبزواری

الطاف حسین نے پاکستان کو بچانے کیلئے آواز بلند کی: فیصل سبزواری
الطاف حسین نے پاکستان کو بچانے کیلئے آواز بلند کی: فیصل سبزواری
کیپشن: Faisal Sabzwari

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاکستان کو بچانے کیلئے آواز بلند کی، فرسودہ نظام کا باغی کہے جانے پر ہمیں فخر ہے۔ ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم پر ہمیشہ الزامات لگائے گئے،1992ءمیں ہماری نسل کشی کی گئی اور غدار وطن کہاگیا لیکن ایم کیو ایم نے ہمیشہ بیورو کریسی کے خلاف آواز اٹھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسئلہ امیروں اور متوبط طبقے کا ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہمیں فرسودہ نظام کا باغی کہا گیا۔

مزید :

کراچی -