خاص بوریاں بھر گئیں ،ڈالر ’گم ‘ہوگیا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گرنے اور 100روپے تک آتے ہی سٹہ بازوں نے حکومتی کوششوں پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے اسے مارکیٹ سے غائب کردیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملنا بند ہوگیا ہے ۔ منگل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک سوروپیہ اور چالیس پیسے رہی لیکن دستیاب نہ ہوا ۔ سماءنیوز کے مطابق ڈالر ایک سو پانچ روپے میں بلیک میں بیچا جا رہا ہے لیکن کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی ۔