سب حکمران ایک جیسے ہوتے ہیں

سب حکمران ایک جیسے ہوتے ہیں
سب حکمران ایک جیسے ہوتے ہیں

  

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے عندیہ دیا ہے کہ انہیں تنخواہ میں اضافہ چاہیے۔ رابرٹ موگابے 1980ءسے زمبابوے کے سربراہ مملکت ہیں اور ملک کے دیوالیہ ہونے کے باوجود 5 ہزار پاﺅنڈ فی مہینہ تنخواہ لیتے ہیں۔ پچھلے ماہ اپنی بیٹی کی شادی پر انہوں نے 30 لاکھ پاﺅنڈ (قریباً 50 کروڑ پاکستانی روپے) اڑا دئیے تھے۔ دوسری جانب زمبابوے کو ایک عرصے سے مالی مشکلات کا سامنا ہے اور کافی سرکاری محکمے ایسے بھی ہیں جو تنخواہ بڑھانا تو کیا کئی ماہ سے اپنے ملازمین کو تنخواہ ادا ہی نہیں کرسکے۔ برطانوی اخبار کے مطابق صدر موگابے نے سرکاری محکموں کے ملازمین سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ اگلے ماہ سے تنخواہوں نے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین سے بات کی ہے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ تنخواہوں کا معاملہ حل ہوجائے گا۔ ایسے میں انہوں نے اس بات کا اضافہ بھی کیا کہ صدر بھی سرکاری ملازم ہوتا ہے۔ تاہم زمبابوے کے عوام اور سرکاری ملازمین اپنی معیشت کی حالت اور صدر کی شاہ خرچیاں دیکھ کر حیران وپریشان ہونے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے۔

مزید :

بین الاقوامی -