چولستان میں قحط کے خطرات،وزیراعلیٰ نے کمیٹی بنادی

چولستان میں قحط کے خطرات،وزیراعلیٰ نے کمیٹی بنادی
چولستان میں قحط کے خطرات،وزیراعلیٰ نے کمیٹی بنادی
کیپشن: cholistan

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )تھر کے بعد چولستان میں بھی قحط کے خطرات بڑھ رہے ہین لیکن حکومت نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے تاہم اس معاملے کیلئے ہنگامی طور پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو دوچار روز میں وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشن میں اقدامات کیے جائیں گے ۔صوبائی اسمبلی میں تحریک ِانصاف نے ایک تحریکِ التوائے کار بھی جمع کرائی ہے جس میں چولستان کی خشک سالی کا معاملہ اتھایا گیا ہے ۔ اپوزیشن کے مطابق بہاولپور ڈویژن کے 66 لاکھ ایکڑ پرپھیلے چولستان کے 95 فیصد ٹوبے خشک ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔خوراک کی عدم دستیابی سے سو سے زائد مویشی ہلاک ہوچکے ہیں اور ان کی ہڈیاں جگہ جگہ پھیلی ہیں اور پونے دولاکھ کی اس آبادی کا ستر فیصد نقل مکانی کرچکا ہے ۔وزیرقانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے تحفظات غلط ہیں ۔وہاں ایسی کوئی صورتحال نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے چولستان کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ہے ۔

مزید :

انسانی حقوق -