سعودی تحفہ ،پہلے ڈیرھ ارب ڈالر، اب چارسوپاکستانی آگئے
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے چار سو پاکستان وطن پہنچ گئے ہیں ۔ یہ پاکستانی غیر قانونی قیام سمیت مختلف الزامات کے تحت سعودی عرب کی جیلوں میں بند تھے ۔واضح رہے کہ ابھی چند روز پہلے ہی سعودی عرب نے پاکستان کو دیڑھ ارب دالر بھی دیے تھے۔