چاکلیٹ کھائیں،دل کے دورے سے بچیں

چاکلیٹ کھائیں،دل کے دورے سے بچیں
چاکلیٹ کھائیں،دل کے دورے سے بچیں

  

بوسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ چاکلیٹ میں موجود اجزاءدل کی بیماری اور ہارٹ اٹیک سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اس تھیوری کو آزمانے کے لئے ایک نئی تحقیق کا آغاز برگھم ہسپتال بوسٹن میں کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق چاکلیٹ میں شامل اجزاء(چینی کے علاوہ) کے بہت سے فائدے ہیں اور اس کا ثبوت حاصل کرنے کے لئے ایک ایسی گولی بنائی گئی ہے جن کی افادیت کئی چاکلیٹوں کے برابر ہے۔ پہلے مرحلے پر اس گولی کو 18,000 مردوں و عورتوں پر آزمایا جائے گا۔ تاہم ہسپتال کے ڈاکٹر جان مانسن کا کہنا تھا کہ وہ اس تحقیق کے نتائج کے بارے میں کافی پر امید ہیں اور چاکلیٹ کے شوقین لوگوں کو چاہیے کہ وہ دودھ والی چاکلیٹ کی بجائے ڈارک چاکلیٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -