بہترین ذائقے کیلئے چائے بنانے کا درست طریقہ

بہترین ذائقے کیلئے چائے بنانے کا درست طریقہ
بہترین ذائقے کیلئے چائے بنانے کا درست طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) اگر آپ چائے کے شوقین ہیں اور اکثر اس کی کوالٹی سے مطمئن نہیں ہوپاتے ہیں تو سائنسدانوں نے نہ صرف اس کی وجہ معلوم کرلی ہے بلکہ بہترین چائے بنانے کا طریقہ بھی بتادیا ہے۔

زیورات کو ہمیشہ چمکتا دمکتا رکھنے کے لیے صفائی کے انتہائی آسان اور مفید طریقے
یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر آف مٹیریلز اینڈ سوسائٹی مارک میودوونک نے انکشاف کیا ہے کہ ٹھوس اشیاءکو مائعات میں ایک مخصوص وقت تک ڈبونے سے ہی ان کے اثرات اور فلیور مائعات کا حصہ بن سکتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم میں سے اکثر چائے کے شوقین تو بہت ہیں لیکن بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور چائے کے بہترین ذائقے سے محروم رہتے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق ابلتے ہوئے پانی میں دودھ پہلے شامل کریں اور چائے کی پتی اس کے بعد شامل کریں۔ چائے کی پتی کو تقریباً 5 منٹ کے لئے ابالنا ضروری ہے اور اگر آپ ٹی بیگ استعمال کررہے ہیں تو اسے کم از کم 6 منٹ کے لئے کپ میں رہنے دیں۔ اکثر لوگ ٹی بیگ کو ایک سے دو منٹ بعد ہی نکال لیتے ہیں اور اس کے بعد چائے کو ٹھنڈا ہونے دیتے ہیں جبکہ درست طریقہ یہ ہے کہ جب آپ چائے کا درجہ حرارت کم ہونے کا انتظار کررہے ہوں تو ٹی بیگ اس کے اندر ہی موجود رہے۔ مختصر یہ کہ بہترین چائے کے لئے بنیادی ترین شرط یہ ہے کہ اس میں چائے کی پتی تقریباً چھ منٹ کے لئے ضرور موجود رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -