بس دھماکہ، زخمی ڈرائیور نے تکلیف بھلا کر متاثرین کو ہسپتال پہنچایا

بس دھماکہ، زخمی ڈرائیور نے تکلیف بھلا کر متاثرین کو ہسپتال پہنچایا
بس دھماکہ، زخمی ڈرائیور نے تکلیف بھلا کر متاثرین کو ہسپتال پہنچایا

  

پشاور (آئی این پی ) سنہری مسجد روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں جہاں 17 افراد شہید ہوئے وہیں بس ڈرائیور کی ہمت اور بہادری نے مزید کئی قیمتی جانیں بچالیں۔ دھماکے میں بس ڈرائیور فرید گل بھی شدید زخمی ہوگیا۔ دھماکے کے بعد بس میں نعشیں اور خون بکھر گیا لیکن فرید گل نے اعصاب پر قابو پاتے اور اپنی تکلیف کو بھولتے ہوئے بس کو قریبی ہسپتال تک پہنچایا جہاں فوری طور پر امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ایمرجنسی میں منتقل کیا۔ ہمت اور بہادری کی داستان رقم کرنے والے بس ڈرائیور فرید گل کو امدادی ٹیموں نے شدید زخمی حالت میں بس کا اگلا حصہ کاٹ کر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری علاج کے بعد اسے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید :

پشاور -