فلسطینی بچہ ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں سے ملاقات کیلئے سپین پہنچ گیا
میڈرڈ(ویب ڈیسک)انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے حملے میں اپنے 18 ماہ کے بھائی، والد اور والدہ کو کھو دینے والے ایک 5 سالہ فلسطینی بچہ سپین پہنچ گیا۔ سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت دیگر رللے میڈرڈ کھلاڑیوں سے ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔احمد کا آج سٹیڈیم میں استقبال کیا جائے گا۔ پانچ سالہ احمد دوابشا کے دادا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عزیزوں کے ساتھ اردن کے دارالحکومت عمان سے سپین پہنچے ہیں۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ جبریل راجوب نے رالق میڈرڈ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی اس اعلیٰ مثال کو قائم کرنے پر ان کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سارے معاملے کے آغاز میں ایک نامعلوم سپاہی زین الدین زیڈان بھی شامل ہیں جن کا وہ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔