باجوڑایجنسی میں سڑ ک کنارے بم دھماکا،ایک شخص جاں بحق

باجوڑایجنسی میں سڑ ک کنارے بم دھماکا،ایک شخص جاں بحق
باجوڑایجنسی میں سڑ ک کنارے بم دھماکا،ایک شخص جاں بحق

  

باجوڑ ( اے پی پی ) باجوڑایجنسی میں سڑ ک کنارے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقائی ذمہ داری کے تحت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکا بدھ کو تحصیل سلارزی کے علاقے گنگ میں اس وقت ہوا جب مقامی شخص مومن خان کسی کام کے سلسلے میں جارہا تھا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے ایک راستے میں نصب بم پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال پہنچانے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے جائے وقوع پر پہنچ کرعلاقائی ذمہ داری کے تحت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید :

باجوڑ -